حکومت سے متعلق ایلون مسک کے متنازع بیانات پر برطانوی وزیر اعظم برس پڑے

0 8

برطانوی حکومت سے متعلق ایلون مسک کے متنازع بیانات پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر برس پڑے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ منسٹر جیس فلپ کو ریپ اور نسل کشی کی معافی دینے والا قرار دیا تھا۔

ایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف کارروائی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیس فلپ نے اولڈہم میں بچوں سے زیادتی کی قومی سطح پر پبلک انکوائری سے انکار کیا تھا۔

برطانوی وزیر اعظم نے ایلون مسک کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ پھیلانے والوں کو متاثرین سے نہیں خود میں دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیس فلپ نے جنسی زیادتی کے متاثرین کے لیے ایک ہزار گنا زیادہ کام کیا، جیس فلپ کے متاثرین کے لیے کام کا تنقید کرنے والے خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔

سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ گرومنگ گینگز سے متعلق نئی انکوائری کی ضرورت نہیں، گرومنگ گینگز سے متعلق گزشتہ انکوائری کی سفارشات پر عمل کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.