امریکا میں شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد جانور ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلاس کے ایک شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 579 جانور ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر چھوٹے پرندے تھے،تمام جانور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے مرے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ ایک منزلہ پلازہ میں لگی جس سے پالتو جانوروں کی دکان بھی لپیٹ میں آگئی، وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے تقریباً دو گھنٹے لگے اور 45 ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا۔