بنگلہ دیش کی حکومت نے پولیس کے تین ایڈیشنل آئی جیز کو جبری ریٹائر کر دیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن صدر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے تحت پبلک سکیورٹی ڈویژن (پولیس سیکشن-1) کے سینئر سیکرٹری نسیم الثانی کی طرف سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جبری ریٹائر کئے جانے والے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس میں ریکٹر ایڈیشنل آئی جی پولیس سٹاف کالج ملک فخرالاسلام، ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹیلی کام وائی ایم بلال الرحمان اورایڈیشنل آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرز سیلم محمد جہانگیر شامل ہیں۔
ان افسران کو عوامی مفاد میں گورنمنٹ سروس ایکٹ 2018 (2018 کا ایکٹ نمبر 57) کے سیکشن 45 کے تحت ریٹائر کیا گیا تاہم ضوابط کے مطابق وہ ریٹائرمنٹ کے فوائد کے حقدار ہوں گے۔