یورپی ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

0 10

جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں ریسٹورنٹ سمیت مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کیا، ہلاک افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 برس کے حملہ آورAco Martinovic کا ریسٹورنٹ میں کسی سے جھگڑا ہوا تھا، حملہ آور ہتھیار پھینک کر فرار ہو گیا۔

مونٹی نیگرو میں دیگر دو مقامات پر بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے، واقعے کے بعد حملہ آور نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.