دو مزید ممالک شینگن ویزا فری زون میں شامل ہوگئے

0 5

سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی دنیا کے مزید دو ممالک شینگن ویزا فری زون میں میں شامل ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ کو 13 سال کے انتظار کے بعد شینگن ویزا فری ممالک میں شامل کرلیا گیا جس کے بعد وہاں کے شہری 29 یورپین ممالک میں بغیر کسی سرحدی تفریق کے باآسانی آجاسکیں گے۔

اس سے قبل آسٹریا کو دونوں ممالک کی شمولیت پر اعتراض تھا تاہم انہوں نے یہ اعتراض واپس لے لیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کو جزوی طور پر شینگن ویزا فری زون میں شامل کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک 2007 سے یورپی یونین کا حصہ ہے تاہم اُن کے شہریوں کے داخلے کے وقت قانونی کارروائی سے گزرنا پڑتا تھا اور وہ زمینی سرحد کے ساتھ ایئرپورٹس سے داخل ہوتے تھے۔

شینگن ویزا زون میں شامل ہونے کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ کے شہریوں کیلیے سرحدی تفریق ختم کردی گئی ہے اور اب وہ بلا روک ٹوک سفر کرسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.