مونٹی نیگرو میں فائرنگ: 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد شدید زخمی، ملزم فرار

0 7

مونٹی نیگرو میں فائرنگ سے 2بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

عالمی میڈیا نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید اموات کا خدشہ بڑھ گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک ہوٹل میں تلخ کلامی کے باعث پیش آیا، حملہ آور کو تاحال حراست میں نہیں لیا جاسکا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.