جوہری معاملات: ایران کے 13 جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کیساتھ مذاکرات طے

0 6

ایران جوہری معاملات پر 13جنوری کو فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

عالمی میڈیا نے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جنیوا میں منعقد ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات چیت صرف مشاورت ہو گی مذاکرات نہیں۔

واضح رہے کہ تینوں یورپی ممالک نے 17 دسمبر کو ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اعلیٰ افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کوکسی قابل اعتبار سویلین جواز کے بغیر غیر معمولی سطح تک بڑھایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.