یو اے ای کی ثالثی: روس اور یوکرین کے درمیان 2484 جنگی قیدیوں کا تبادلہ مکمل

0 7

متحدہ عرب امارات کی ثالثی کے ذریعے روس اور یوکرین کے درمیان اب تک 2,484 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے ایک اور تبادلے میں کامیابی کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں 150 روسی اور 150 یوکرینی قیدی رہا کیے گئے ہیں۔

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے یو اے ای کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون اور مثبت رویے کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کوششوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای ایک قابل اعتماد ثالث کی حیثیت رکھتا ہے اور روس و یوکرین یو اے ای کے سفارتی اور پرامن حل کے کردار کو سراہتے ہیں، یہ کامیابی 2024 کے آغاز سے آخر تک دسویں کامیاب ثالثی ہے جو روس اور یوکرین کی یو اے ای پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.