امریکی شہر نیو اورلینز میں ٹرک حادثہ دہشت گردی قرار

0 5

ایف بی آئی نے امریکی شہر نیو اورلینز میں ٹرک حادثے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

ایف بی آئی کے مطابق لوگوں پر ٹرک چڑھانے کے واقعے کی بطور دہشت گردی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ دہشت گردانہ حملہ تھا، واضح طور پر گاڑی جان بوجھ کر ہجوم پر چڑھائی گئی۔

حکام ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرائیور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کے بعد مارا گیا، حملہ آور نے پولیس پر بھی گولیاں چلائیں جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم اپنی قوم کی کسی بھی برادری پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ نیواورلینز ٹرک حادثے میں 10 افراد ہلاک ،35 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.