سعودی عرب نے منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت دے دی

0 10

سعودی عرب نے ملک میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 6 ایرانی شہریوں کو سزائے موت دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق مجرمان کو دمام شہر میں سزائے موت دی گئی۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجرمان کو مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اس سزا کو برقرار رکھا جس کے بعد ان کی سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جن میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل تھے۔

سزائے موت دیے جانے والے افراد میں سے 150 سے زائد افراد کو غیر مہلک جرائم کے لیے پھانسی دی گئی، ان میں سے زیادہ تر افراد منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم قرار دیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.