یو اے ای کے امدادی سامان پر مشتمل تین قافلے گزشتہ ہفتے غزہ میں داخل

0 10

اماراتی انسانی امداد لے جانے والے تین قافلے گزشتہ ہفتے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق قافلوں میں 445 ٹن سے زیادہ انسانی امداد سے لدے 28 ٹرک شامل ہیں جن میں آٹا، کھانے کے پارسل، موسم سرما کے کپڑے اور دیگر ضروری امدادی سامان شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن چیولروس نائٹ 3 کے تحت غزہ بھیجے گئے امدادی قافلوں کی مجموعی تعداد اب 147 ہو چکی ہے جن میں 2,245 ٹرک شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات غزہ میں بحران کے آغاز کے بعد سے امداد فراہم کرنے میں اپنے کردار کی توثیق جاری رکھے ہوئے ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد فلسطینی عوام کی حمایت، ان کے مصائب کو دور کرنا اور مشکل وقت میں ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ اس میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے امدادی منصوبے شامل ہیں جو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.