ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت میں ناکامی : 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم

0 8

امریکا کی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ مصنفہ ای جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر بطور جرمانہ ادا کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی وفاقی اپیل عدالت نے جیوری کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو جنسی زیادتی اور بدنام کرنے کے جرم میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ای۔ جین کیرول کے مقدمے میں جیوری کے 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس میں انہیں ناکامی کرنا پڑا، جس کی وجہ سے وہ جنسی زیادتی اور ہتک عزت کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے تھے۔

مذکورہ مقدمے میں ٹرمپ پر ریپ کا الزام ثابت نہیں ہوا تھا لیکن انہیں جنسی زیادتی کے لیے 2.02ملین ڈالر اور ہتک عزت کے لیے 2.98 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

نیو یارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روزہ سول ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا تھا کہ سابق صدر نے 1996 میں مین ہیٹن کے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کیرول کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی، جس پر اس وقت کے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے ذریعے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو خاتون کا جنسی استحصال کرنے پر 20 لاکھ ڈالر اور ایلی میگزین کے سابق کالم نگار کیرول کو بدنام کرنے پر 30 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

کیرول نے 2019 میں پہلی بار ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا اور نومبر 2022 میں دوسرا مقدمہ دائر کیا جس میں ہتک عزت اور ریپ کے الزامات شامل تھے۔

دوسرا مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا جب ٹرمپ نے ان مقدمات کو "مکمل دھوکہ” قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ انہیں کیرول کے بارے میں "کوئی علم نہیں” ہے۔ انہوں نے قانونی کارروائی کو بھی "چالاکی” قرار دیا۔

امریکی عدالت نے کہا تھا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت نہیں کیا کہ ضلعی عدالت نے فیصلے میں غلطی کی ہے اور وہ یہ بھی ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ عدالتی فیصلے نے ان کے کون سے اہم حقوق کو متاثر کیا ہے جس پر نئے ٹرائل کی ضرورت ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.