غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 30 فلسطینی شہید

0 10

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، تازہ کارروائیوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کو چند گھنٹوں کے دوران غزہ سٹی کے 3 اسپتالوں پر حملے کیے، الوفا اسپتال پر حملے میں متعدد لوگ جھلس گئے اور کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوئے۔

اس سے قبل جمعہ کو کمال عدوان اسپتال کو آگ لگاکر صیہونی فوج نے اسپتال ڈائریکٹر اور عملے سمیت سیکڑوں افراد کو قیدی بنالیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 30 فلسطینی شہید ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 14 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران مجموعی طور پر 45،514 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.