دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

0 9

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایس او پیز کے مطابق 3 منٹ میں متاثرہ مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کیا۔

فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف رہیں اور ریسکیو حکام بھی متاثرہ جگہ پر موجود تھے۔

آتشزدگی کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم دور سے عمارت میں آگ کے بلند ہوتے شعلے نظر آرہے تھے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کے 10، 12 فلیٹس میں آگ لگی تھی، آگ بھجا دی گئی ہے اور کوئی زخمی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی دوپہر دبئی مرینہ کی بوٹ میں بھی آگ لگی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.