کریمیا کے پُل پر یوکرین کا ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
کریمیا پل سے روسی فوجیوں کو جنگی ساز و سامان اور خوراک دی جاتی ہے
ماسکو (شوریٰ نیوز)کریمیا کے پُل پر یوکرین کا ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک،کریمیا پل سے روسی فوجیوں کو جنگی ساز و سامان اور خوراک دی جاتی ہے۔ نیٹو اجلاس کے بعد روس اور یوکرین جنگ میں شدت آگئی۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔تازہ جھڑپ روس کے زیر تسلط یوکرین کے علاقے کریمیا میں ہوئی جہاں ایک انتہائی اہمیت کے حامل پُل پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ جس کے ذریعے روس یوکرین میں اپنی فوجیوں کو کمک فراہم کرتا ہے۔کریمیا کے پُل پر ڈرون حملہ یوکرین کی اسپیشل سروسز نے کیا۔ پُل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ پُل پر آمد و رفت بھی معطل ہوگئی۔روس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے البتہ ستون اب بھی مضبوط اور محفوظ ہیں۔ روس نے ہلاکتوں کی بھی تصدیق نہیں کی۔تاہم کریمیا پل پر ایک حادثے میں والدین ہلاک اور بیٹی زخمی ہوگئی لیکن حادثے کی نوعیت نہیں بتائی گئی۔