جنوبی کوریا میں قائم مقام صدر کے مواخذے کی تحریک منظور

0 1

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر کا مواخذہ کرنے کی تحریک منظور کرلی ۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر مقام صدر ہان ڈک سو کے خلاف مواخذے کی تحریک کے حق میں 192 ارکان پارلیمنٹ کو ووٹ دیا۔ مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لیے 151 ووٹ درکار تھے۔

رپورٹس کے مطابق مواخذے کی تحریک کے لیے ووٹنگ کے دوران پارلیمنٹ میں حکومتی ارکان نے ہنگامہ آرائی اور شورشرابا کیا۔ مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے سابق صدر یون سک یول کےخلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکارکر دیا تھا جس کے بعد اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن نے قائم مقام صدر سے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کی مبینہ طورپر رشوت لینے کی تحقیقات 2 آزاد تحقیقاتی اداروں سے کروانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اپوزیشن پارٹیوں نے اس سے قبل مارشل لا لگانے پر سابق صدریون سک یول کے خلاف بھی مواخذے کی 2 تحریکیں پیش کی تھیں جس میں سے ایک ناکام اور ایک کامیاب رہی تھی۔ اپوزیشن کی کامیاب تحریک کے بعد صدر کو عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.