امریکی صدر کے یوکرین کیلئے فوجی امداد بڑھانے کے احکامات جاری

0 1

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع سے کہا کہ وہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو بڑھاتا رہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سروس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کو سینکڑوں فضائی دفاعی میزائل فراہم کئے ہیں اور مزید کی فراہمی جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے محکمہ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ جاری رکھے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا یوکرین کےدفاع کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے 2 دسمبر کو کہا تھا کہ جنوری 2025 کے وسط تک یوکرین حکومت کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد میں لاکھوں توپ کے گولے اور میزائل شامل ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.