ایشیائی ترقیاتی بینک نے وانواتو زلزلہ زدگان کے لیے پانچ ملین ڈالر گرانٹ فراہم کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے17 دسمبر کو وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ویلا میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد وہاں ہنگامی امدادی کوششوں میں مدد کے لیے 5 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹ مطابق یہ گرانٹ پیسیفک ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے پانچویں مرحلے سے حاصل کی گئی ہے، جس نے تباہی کے خطرات کو منظم کرنے اور کم کرنے کے لیے ملک کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں پیش رفت کی بھی حمایت کی۔
پروگرام کی مالی اعانت اے ڈی بی کے عام سرمائے کے وسائل سے 20 ملین ڈالر کے رعایتی قرضے اور ایشیائی ترقیاتی فنڈ سے 21 ملین ڈالر کی گرانٹ سے کی گئی۔