سوئس ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی، آسٹریا میں بحفاظت اتار لیا گیا

0 2

سوئس ایئرلائن کے مسافر بردار طیارے نے انجن میں خرابی کے باعث آسٹریا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوئس ایئرلائنز کے ایک ایئربس طیارے، جو بخارسٹ سے زیورخ جا رہا تھا نے انجن میں خرابی اور کاک پٹ و کیبن میں دھوئیں کی موجودگی کے باعث آسٹریا میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

اس واقعے میں 17 افراد کو طبی امداد کی ضرورت پڑی، لُفتھانسا کی ملکیت میں موجود سوئس ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ طیارہ محفوظ طریقے سے گراز ایئرپورٹ پر اتارا گیا اور عملے کے ایک رکن کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کی حالت کے بارے میں ابھی کوئی واضح اطلاع موصول نہیں ہوئی، ایئرلائن نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور واقعہ کی وجہ جاننے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.