ٹرمپ کا عہدہ سنبھالتے ہی خواجہ سراؤں کو امریکی فوج اور سکولوں سے نکالنے کا اعلان

0 3

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد خواجہ سراؤں کو امریکاکی مسلح افواج اور سکولوں سے نکال دیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فینکس میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سراؤں کوامریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔

اس موقع پر نومنتخب صدر نےامریکا میں مقیم قانونی اور غیر قانونی تارکین وطن کی طرف سے جرائم کے ارتکاب کے خلاف فوری اقدامات کا وعدہ کیا اور ایک بار پھر پاناما کینال پر امریکی کنٹرول کو بحال کرنے کے عزائم کا اظہار کیا۔

انہوں نے مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی حکومت کی سرکاری پالیسی ہوگی کہ ہمارے ہاں صرف دو صنفیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کے معاملہ پر امریکا کی دونوں بڑی جماعتو ں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی میں شدید اختلاف رائے پایا جاتا ہے اور قبل ازیں ریپبلکن ارکان کانگرس بھی ایل جی بی ٹی کیو گروپ کو نمایاں کرنے کے خلاف اپنا دباؤ جاری رکھنے کے عزم کا اظہا کر چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کے کاروبار میں ملوث کارٹلز کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.