ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے کا معاملہ، سربیا میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے

0 5

سربیا میں گزشتہ ماہ ٹرین اسٹیشن کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر حکومت کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے نومبر میں ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں پر صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی کے خلاف احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق سربیا کے شہر نووی سڈ کے ریلوے اسٹیشن کی چھت کو مرمت کرکے اسے بہتر کیا گیا تھا مگر یکم نومبر کو مرمت شدہ چھت کا سائبان گرگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد اپوزیشن اور عوام کی جانب سے کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار حکومتی وزیر اور دیگر حکام کو ٹھرایا گیا، ایک وزیر کو گرفتار بھی کیا گیا مگر بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال یونیورسٹی طلبہ اور کسان یونین کی جانب سے دی گئی تھی اور یہ احتجاج حالیہ سالوں میں سربیا میں ہونے والا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.