ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد کاروباری کو اے آئی پالیسی مشیر نامزد کردیا

0 3

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر نامزد کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سری رام کرشنن ٹیکنالوجی کے حوالے متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وہ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق پالیسی سازی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے اور کرپٹو کرنسی سے متعلق وائٹ ہاؤس کے نگران ڈیوڈ سیکس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ سری رام کرشنن اے آئی میں مسلسل امریکی برتری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

نومنتخب امریکی صدر نے لکھا کہ وہ سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق صدر کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور حکومت کی اے آئی پالیسی کی تشکیل اور ہم آہنگی میں مدد کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.