دنیا میں طلاق کی شرح کس ملک میں سب سے زیادہ ہے؛ حیران کن انکشاف

0 5

دنیا میں طلاق کی شرح سب سے زیادہ امریکا، برطانیہ، جاپان، کینیڈا، سعودی عرب، بنگلہ دیش یاایران میں نہیں بلکہ ایک ایسے ملک میں ہے جہاں کی آبادی صرف ایک کروڑ چار لاکھ اور 25 ہزار ہے۔

گلوبل انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا جیسے ملک میں طلاق کی شرح 45 فیصد ہے اور وہ اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر ہے۔ کینیڈا میں بھی شرح اتنی ہی ہے۔

امریکا کے برعکس یورپی ممالک میں عام طور پر طلاق کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ورلڈ بینک اور او ای سی ڈی کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ طلاق کی شرح رکھنے والا ملک پرتگال ہے جہاں یہ شرح حیران کن طور 92 فیصد ہے۔

پرتگال کے بعد طلاق کی سب سے زیادہ شرح اسپین میں ہے جو کہ 85 فیصد ہے اس کے بعد نمبر لکسمبرگ، فن لینڈ، بیلجیئم، فرانس اور سویڈن کا آتا ہے جہاں یہ شرح 50 فیصد ہے۔

ایشیائی ممالک میں بھی طلاق کی شرح میں کچھ برسوں سے بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن اب بھی ان ممالک میں طلاق کی شرح یورپی ممالک سے کافی کم ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.