امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ دے دی۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا سے تیل اور گیس کی خریداری کرکے اپنا خسارہ کم کرے ورنہ اسے ہر طرف سے ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو کئی دہائیوں تک امریکا کے ساتھ بڑے تجارتی سرپلس چلانے کی بھاری قیمت بھی چکانا پڑے گی۔
یورپی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں کہ توانائی شعبے اور پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کیسے بنایاجائے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی چین، کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد مزید ٹیرف لگانے کا اعلان کرچکے ہیں۔