امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کے آخری دنوں میں بھی شٹ ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل تک عارضی بجٹ پیکج منظور نہ ہوا تو وفاقی اداروں میں جزوی کام رک جائے گا۔ ریپبلکنز اور ڈیمو کریٹس کی مارچ تک فنڈز کیلئے قانون سازی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
نومنتخب صدر ٹرمپ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریپبلکنز عارضی بجٹ کو مسترد کریں، جبکہ ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیان انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔
اس سے قبل امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن صدارت چھوڑنے سے پہلے یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ چاہتے ہیں۔
جوبائیڈن کی مدت صدارت جلد اختتام پذیر ہونے والی ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دوسری باری امریکا کے اعلیٰ ترین عہدے پر براجمان ہونگے، ٹرمپ کی صدرات سے قبل ہی جوبائیڈن چاہے ہیں کہ روس کے خلاف برسرپیکار یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافہ کیا جائے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی صدر بائیڈن یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں اضافے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ کا مقصد یہ ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے یوکرین کیلیے ہتھیاروں میں اضافہ ہو، بائیڈن اپنے دور کے آخری ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں میں نمایاں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع چند ہفتے میں یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔