امریکا نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی بار بار کوششوں کا اعتراف کر لیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا ہے کہ دو دہائیوں میں واشنگٹن نے ایران میں حکومت تبدیلی کی کوششیں کیں لیکن واشنگٹن کی 20 سال پر محیط کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
نیویارک میں خارجہ تعلقات کی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انٹونی بلنکن نے ناکامی کی وجہ امریکا ایران سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی کو قرار دیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن نے ایرانی معاشرے کو ابھارنے کی کوشش کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی میں ایران جوہری ہتھیار بنانے پر غور کر سکتا ہے ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کو بم بنانے سے روکنے کیلئے مذاکرات کرنا ہوں گے۔