یو اے ای کے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر 23 ارب درہم سے تجاوز کر گئے

0 9

یو اے ای کے مرکزی بینک کے سونے کے ذخائر رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 23 ارب درہم سے تجاوز کر گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سال کے آغاز سے اب تک یہ ذخائر 27.76 فیصد یا 5 ارب درہم سے زیادہ بڑھے ہیں، مرکزی بینک کے ماہانہ شماریاتی بلیٹن کے مطابق، ڈیمانڈ ڈیپازٹس میں بھی 3 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 1.083 ٹریلین درہم سے تجاوز کر گئے، جن میں 781.528 ارب درہم مقامی کرنسی میں ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینکاری شعبے میں جمع کرائی گئی رقوم میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں سیونگز ڈیپازٹس 304.534 ارب درہم جبکہ ٹائم ڈیپازٹس 888.473 ارب درہم تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید برآں متحدہ عرب امارات کے بینکاری شعبے کے خالص بین الاقوامی ذخائر بھی بڑھ کر 1.317 ٹریلین درہم تک پہنچ گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے اختتام کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

سال کے ابتدائی 9مہینوں میں یو اے ای فنڈ ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے ہونے والے لین دین کی مالیت 14.338 ٹریلین درہم سے تجاوز کر گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.