نامور عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دورہ یوگنڈا کے دوران ‘بنجی جمپنگ(bungee jumping)’ کا منفرد تجربہ کیا اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں یوگنڈا کے دورے پر ہیں جہاں وہ روایت سے ہٹ کر مختلف تجربات کرتے نظر آرہے ہیں جس میں دریائے نیل میں خطرناک بنجی جمپنگ اور دریا میں رافٹنگ وغیرہ شامل ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے دورہ یوگنڈا کے دوران بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا، انہوں نے 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اس لمحے کو اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘Jinga، یوگنڈامیں 165 فٹ سے زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کا تجربہ کیا’۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ساتھیوں کے ہمراہ دریائے نیل میں رافٹنگ بھی کی اور اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔
بنجی جمپنگ کیا ہے؟
یہ ایک ایڈوینچر ہے جس میں ایک شخص مضبوط اور لچکدار رسی کے ساتھ بندھ کر کسی بلند مقام سے نیچے چھلانگ لگاتا ہے۔
یہ مقام عام طور پر کسی پل، عمارت، یا پہاڑ کی چوٹی پر ہوتا ہے۔ جیسے ہی شخص نیچے گرتا ہے، رسی کھنچ کر اس کی رفتار کو روکتی ہے اور اسے واپس اوپر کی جانب اچھال دیتی ہے، جس سے ایک جھولے جیسا اثر پیدا ہوتا ہے۔