روس کی یوکرین کو ایف 16 دینے کےمعاملے میں امریکا کو وارننگ
طیارے دینے کا مطلب مغرب کی روس پرنیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگی، روسی وزیر خارجہ
ماسکو(شوریٰ نیوز) روس کی یوکرین کو ایف 16 دینے کےمعاملے میں امریکا کو وارننگ ،طیارے دینے کا مطلب مغرب کی روس پرنیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگی،روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین کو ایف16 دینے کا مطلب روس نیٹو براہ راست جنگ ہوگا۔ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار لےجانے کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہے یا نہیں، یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب مغرب کی روس پرنیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگا۔دوسری جانب لیتھوانیا میں 2 دو روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے امریکی سربراہی میں عسکری اتحاد کے بارے میں انتہائی غلط اندازہ قائم کیا تھا، نیٹو اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط، زیادہ طاقتور، زیادہ متحد اور اپنے مشترکہ محفوظ مستقبل کیلئے زیادہ پرعزم ہے۔ یوکرین کیلئے ہماری حمایت اور مدد جاری رہے گی اور یہ یوکرین کیلئے ہماری مضبوط عزم کا اظہار ہے۔