روسی انٹیلی جنس سربراہ کا یوکرین معاملے پر مذاکرات کا عندیہ

عسکری سمیت کسی بھی تنازعہ کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہوتا ہے

0 55

واشنگٹن (شوریٰ نیوز)روسی انٹیلی جنس سربراہ کا یوکرین معاملے پر مذاکرات کا عندیہ ،عسکری سمیت کسی بھی تنازعہ کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہوتا ہےروسی انٹیلی جنس سربراہ سرگئی ناریشکن نے کہا ہے کہ جنگ ہو یا تنازعات لیکن کسی نہ کسی موڑ پر ان سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں اور مذاکرات سے ہی تنازعات کا حل نکلتا ہے۔ مذاکرات فطری بات ہے اس لیے جلد یا بہ دیر مذاکرات ہوں گے کیونکہ عسکری تنازعات سمیت کسی بھی تنازعہ کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے۔ روسی انٹیلی جنس چیف نے امریکی ہم منصب سے یوکرین مسئلے سے متعلق گفتگو کا بھی دعویٰ کیا۔ گزشتہ ماہ ان کی امریکی سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس سے ایک گھنٹہ طویل بات چیت ہوئی تھی۔ سی آئی اے چیف نے واضح کیا تھا کہ روس میں ویگنر گروپ کی بغاوت اور 24 جون کے واقعات میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں تھا تاہم زیادہ دیر یوکرین معاملے پر گفتگو ہوتی رہی کہ یوکرین مسئلے کا کیا کرنا ہے۔ فروری 2022 میں حملے کے بعد یوکرین نے واضح کردیا تھا کہ کوئی بھی ملک یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے مذاکرات کا حق نہیں رکھتا جبکہ امریکا کی جانب سے بھی اس اصول کی حامیت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یوکرین کے بارے میں یوکرین کے بغیر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔روسی انٹیلی جنس چیف کے یوکرین پر مذاکرات کے حوالے سے ولیم برنس سے گفتگو کے دعویٰ کے بعد سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔نب یوکرینی صدر کے مشیر میخائیلو پوڈولیک نے روسی انٹیلی جنس چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناریشکن کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ یہ جنگ کس طرح ختم ہوگی۔ یوکرین معاملے پر روسی اشرافیہ کی معلومات ناکافی ہے اس لیے ان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ روس کی جانب سے یوکرین کے 6 علاقوں پر قبضہ کیا گیا ہے ہم اس وقت کسی بھی نوعیت کے مذاکرات نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.