امریکا کی بھارتی دوا ساز کمپنی کی کوتاہیوں کی نشاندہی

افریقہ میں 66 بچوں کی ہلاکت،ڈبلیو ایچ او نے بھارتی سیرپ بارے خبردارکردیا

0 50

نیو یارک (شوریٰ نیوز)امریکا کی بھارتی دوا ساز کمپنی کی کوتاہیوں کی نشاندہی،افریقہ میں 66 بچوں کی ہلاکت،ڈبلیو ایچ او نے بھارتی سیرپ بارے خبردارکردیا،امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھارتی دوا ساز کمپنی کی سنگین کوتاہیوں کی نشاندہی کردی۔ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ ’’اروبندو فارما‘‘ کے دورے میں سامان کی صفائی اور اسٹوریج کے کنٹرول میں کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ایف ڈی اے بھارتی کمپنیوں پر درآمدی پابندیاں اور منظوریوں میں تاخیر جیسے اقدامات کرسکتا ہے، امریکا اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک میں ان جعلی ادویات کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔افریقی ملک میں 66 بچوں کی ہلاکت، W.H.Oنے بھارت میں تیارکھانسی سیرپ سے متعلق خبردارکردیا،عالمی ادارہ صحت نے دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔گزشتہ کچھ عرصے میں گیمبیا اور ازبکستان میں ناقص بھارتی ادویات سے کئی بچے جان سے جاچکے ہیں۔بھارت کی پچاس ارب ڈالر کی ادویات بنانے کی صنعت کو متعدد اسکینڈلز کے بعد سخت جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.