امریکا،ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 20 افرادڈیلی کی ہو گئی

ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0 66

واشنگٹن(شوریٰ نیوز)امریکا،ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 20 افرادڈیلی کی ہو گئی ،ٹریفک حادثات میں مرنے والوں کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،رپورٹ میں جاری کردہ اعداد و شمار میں دکھایا گیا کہ پچھلے سال 2022 میں 7,500 سے زائد لوگ سڑکوں پر یا اسے پار کرتے ہوئے گاڑیوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ یہ چار دہائیوں میں پیدل چلنے والوں کی اموات کی بلند ترین شرح ہے۔گورنرز ہائی وے سیفٹی ایسوسی ایشن (جی ایچ ایس اے) کے ترجمان ایڈم سنائیڈر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ذہن قبول کرنے آمادہ نہیں ہورہا۔ دوسروں لفظوں اس کا مطلب یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 20 افراد ٹریفک حادثات میں مارے جارہے ہیں۔ پھر آپ سوچیں کہ ان اموات سے کتنے لوگ متاثر ہوتے ہیں جس میں مرنے والے کے خاندان، اہلخانہ، پڑوسی، دوست، سرپرست اور پادری وغیرہ۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ان نتائج کو دیکھتے ہوئے اور ان اموات کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ یہ صورتحال واقعی خوفناک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.