میلبرن(شوریٰ نیوز) آسٹریلیا، وکٹوریا پارلیمنٹ میں وکٹوریا پاکستان فرینڈ شپ گروپ قائم،گروپ میں وکٹورین پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 34 ارکان شمولیت،ریاست وکٹوریا نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمنٹ میں وکٹوریا پاکستان فرینڈ شپ گروپ قائم کردیا۔گروپ میں وکٹورین پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 34 ارکان شامل ہیں۔ میلبرن میں فرینڈ شپ گروپ کے قیام کی تقریب سے خطاب میں آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس گروپ کی تشکیل سے پاکستان اور ریاست وکٹوریا کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ ریاستی پارلیمنٹ میں فرینڈشپ گروپ کے قیام سے پاکستان اور ریاست وکٹوریہ کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ 25 ہزار پاکستانی تارکین وطن پاکستان اور ریاست وکٹوریہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے فرینڈشپ گروپ کے قیام کے سلسلے میں قونصل جنرل معظم علی شاہ، تجارت اور سرمایہ کاری کے اعزازی قونصلر آدم صادق زئی اورپاکستانی تارکین وطن کی کوششوں کو سراہا۔