امریکا کا روس کے بعد چین اور ایران پر بھی الیکشن میں مداخلت کا الزام

0 27

امریکا نے روس کے بعد چین اور ایران پر بھی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چینی ہیکرز امریکی صدارتی امیدواروں کی موبائل فون کالز کو نشانہ بنا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی فون کال اور ٹیکسٹ میسجز ہیک ہوئے ہیں، دونوں سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کی ہیک ذاتی معلومات سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے 5 نومبر کے انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے، ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک افراد کے خلاف پہلے بھی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.