اسرائیل کی بمباری: ایران کا فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

0 16

ایران نے مطالبہ ہے کہ سلامتی کونسل ایران پر اسرائیل کی بمباری کی مذمت کرے، ایران نے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کی ہنگامی میٹنگ بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ایک خط لکھا ہے اور فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر زور دیا ہے۔

عباس عراقچی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک فیصلہ کن پوزیشن لیتے ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کرے۔

عباس عراقچی نے سیکرٹری جنرل کو لکھا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے زیادہ تر فائر کئے گئے میزائل ایران کے دفاعی نظام نے روک لئے، تاہم حملے کے نتیجے میں ہدف بنائے گئے مقامات کو نقصان ہوا، نیز 4 سپاہی ہلاک ہو گئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا اسرائیل کا حملہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی تھی، جس کے لئے ایران پوری طرح یہ حق رکھتا ہے کہ وہ اسرائیل کی اس مجرمانہ جارحیت کا جواب دے۔

واضح رہے ہفتہ کے روز اسرائیل نے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے کئے تھے، اسرائیل نے ان حملوں کے لئے تقریباً ایک ماہ تیاری کی کیونکہ اسرائیل یہ کہہ رہا تھا کہ یہ یکم اکتوبر کو ایران کے اس بیلسٹک میزائل حملے کا جواب ہے جس میں ایران نے 200 میزائل اسرائیل پر فائر کیے تھے اور پچھلے اسرائیلی حملوں کا بدلہ لیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.