’تمہیں شرم آنی چاہیے‘: نیتن یاہو کی تقریر کے دوران یہودیوں کا شدید احتجاج

0 17

7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سرپرائز حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیتن یاہو تقریر کرتے ہوئے اُس وقت اچانک خاموش ہوگئے جب شرکا نے ایک منٹ سے زیادہ تک اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شرکا میں سے ایک یہودی بار بار چلاتا رہا کہ ’میرا باپ مارا گیا ہے‘۔

نیتن یاہو پر عوامی اور سفارتی سطح پر دباؤ ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال اپنے شہریوں کی رہائی کیلیے معاہدہ کریں۔

دوسری جانب، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا معاہدے کیلیے مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کیلیے قطر روانہ ہونے والے ہیں۔

متعدد مغربی ممالک اور یرغمالیوں کے اہلخانہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد سے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ کوئی معاہدہ کرے۔

اسرائیلی اور امریکی حکام کے ساتھ کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یحییٰ سنوار اس معاہدے میں ایک اہم رکاوٹ تھے۔

اسرائیل میں نیتن یاہو پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کیلیے ثالثی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

قبل ازیں، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائی سے مقاصد حاصل نہیں ہوں گے جس میں یرغمالیوں کو وطن واپس لانا بھی شامل ہے۔

یوو گیلنٹ نے مزید کہا کہ تمام مقاصد اکیلے فوجی آپریشنز سے حاصل نہیں کیے جا سکتے، یرغمالیوں کو گھر واپس لانا اخلاقی فرض سمجھنا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.