بھارت، چلتی ٹرین میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ

0 24

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔

انڈین میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں اتوار کی شام چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کئی مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگیں لگا دیں۔ فی الحال اس حادثے میں جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹرین نمبر 09347 ڈاکٹر امبیڈکر نگر-رتلام ڈیمو ٹرین میں اتوار کی شام تقریباً 5:20 بجے آگ لگ گئی۔ جب اس ٹرین میں آگ لگی تو یہ اندور سے رتلام جا رہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ رونیجا اور نوگاؤں کے درمیان ٹرین سے اچانک دھواں نکلنے لگا اور آگ لگ گئی۔

دیوالی کا موقع ہونے کی وجہ سے ٹرین مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی لوگوں کو ٹرین میں آگ لگنے کا علم ہوا تو بھگدڑ مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی، انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ دھواں نکلنے کے بعد ٹرین ڈرائیور نے ٹرین روک دی۔

قریبی اسٹیشن اور فائر ڈپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.