بپر جوائے سے بھارتی گجرات میں تباہی ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

کھمبےگرنے سے 15 سو دیہات بجلی سے محروم ، صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی

0 91

دہلی(شوریٰ نیوز) بپر جوائے سے بھارتی گجرات میں تباہی ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی،کھمبےگرنے سے 15 سو دیہات بجلی سے محروم ، صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، سمندری طوفان بپر جوائے نے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی جب کہ مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔بپر جوائے سے گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، پانی سڑکوں پرموجود ہے جب کہ بجلی کے سیکڑوں کھمبےگرنے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے اور 15 سو دیہات بجلی سے محروم ہیں۔متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہے، تاہم7 سو سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سمندری طوفان کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی ہوئےساحلی اضلاع سے لوگوں کے انخلا کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا، ساحلی اضلاع سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا انخلا کرا لیا گیا تھا۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔واضح رہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے جمعرات کی رات بھارتی گجرات سے ٹکرایا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹل گیا ہے، طوفان کے خطرے کے پیش نظر کیٹی بندر، بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے، متاثرین نے اپنے گھروں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی۔طوفان کا خطرہ ٹل گیا، کیٹی بندر، بدین اور سجاول سے نقل مکانی کرنے والوں کی گھروں کو واپسی شروع،اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ کے مطابق کیٹی بندرسمیت دیگرعلاقوں سے 23 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا تھا جن کیلئے 11 ریلیف کیمپ قائم کیےگئے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے، جلد ہی ساحل پر ماہی گیروں کو شکار کی اجازت بھی دے دی جائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.