بھارت، منی پور میں جھڑپیں جاری، وفاقی وزیر کا گھر نذرآتش

مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی منی پور پر بھی حکومت کرتی ہے

0 69

منی پور (شوریٰ نیوز) جھڑپیں جاری، وفاقی وزیر کا گھر نذرآتش،مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی منی پور پر بھی حکومت کرتی ہے،بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں مشتعل ہجوم نے وفاقی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی جہاں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے حریف نسلی گروہوں کے ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ جونیئر وزیر خارجہ آر کے رنجن سنگھ کے دفتر نے تصدیق کی کہ منی پور کے دارالحکومت امپھال میں ایک ہجوم نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی،خوش قسمتی سے گھر پر حملے میں کوئی بھی ملازم یا خاندان کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔آر کے رنجن سنگھ، وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں وفاقی وزیر ہیں۔ نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) منی پور پر بھی حکومت کرتی ہے۔ میں چونک گیا ہوں، منی پور میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔یہ حملہ زیادہ تر پہاڑیوں میں رہنے والے کُوکی نسلی گروہ کے ارکان اور ریاست کے نشیبی علاقوں میں غالب کمیونٹی میتی کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد جھڑپوں کے بعد ہوا ہے۔فاقی وزیر کا تعلق میتی برادری سے ہے، تاہم کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔کوکی گروہ کے لوگوں کے لیے مختص سرکاری ملازمتوں اور تعلیم تک آسان رسائی کے لیے معاشی فوائد اور کوٹے پر ناراضی کی وجہ سے 3 مئی کو دونوں برادریوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔منی پور کی آبادی کا نصف حصہ میتی قبیلے کا ہے اور ان تک محدود مثبت کارروائی کے کوٹے میں توسیع کا مطلب یہ ہوگا کہ انہیں تعلیم اور کوکی قبیلے اور دیگر لوگوں کے لیے مختص سرکاری ملازمتوں میں زیادہ حصہ ملے گا۔وفاقی وزارت داخلہ کے تازہ ترین ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تشدد میں مئی سے اب تک 83 افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.