ٹرین ڈرائیور نے مہارت سے پٹری پر موجود 5 شیروں کی جان بچالی

0 35

بھارت میں ٹرین ڈرائیور نے مہارت اور حاضر دماغی سے 5 شیروں کی جان بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں پیش آیا جہاں مال گاڑی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔

حکام نے بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب بھوپیندر مینا نامی ڈرائیور ایک مال گاڑی چلا رہا تھا کہ اسے پٹری پر 5 شیروں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔

حکام کے مطابق ڈرائیور کو بڑی بلیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے وہاں تعینات محکمہ جنگلات کے ‘ٹریکرز’ نے ٹارچ لائٹ کے ذریعے پٹریوں پر 5 ایشیائی شیروں کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

حکام کے مطابق اطلاعات ملتے ہی ڈرائیور نے مہارت سے ایمرجنسی بریک لگائی اور ٹرین کو روک دیا جب کہ پٹریوں سے شیروں کے ہٹنے کے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ رواں ماہ کا دوسرا واقعہ ہے جہاں پٹریوں پر موجود شیروں کی زندگیوں کو ایمرجنسی بریک لگا کر بچایا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.