زخمی ٹرمپ سے اظہار یکجہتی کیلئے ری پبلکنز نے اپنے کانوں پر بھی پٹیاں باندھ لیں

0 51

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار یکجہتی کے لیے ری پبلکنز نے اپنے کانوں پر بھی پٹیاں باندھ لیں۔

گزشتہ ہفتے اپنے اوپر ہونے والے حملے میں زخمی ڈونلڈ ٹرمپ ملواکی میں جاری ری پبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کے لیے آئے تو ان کے کان پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

اس کے بعد کنونشن میں موجود ری پبلکنز نے ٹرمپ سے یکجہتی کے اظہار کے لیے اپنے کانوں پر بھی پٹیاں باندھ لیں اور ری پبلکن کنونشن میں یہ ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا۔

کنونشن میں شریک ری پبلکنز کا کہنا تھا کہ وہ ٹرمپ کےساتھ کھڑے ہیں اور انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

ریپبلکنز کا چار روزہ کنونشن آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.