امریکا، ہائی اسکول کے 28 طالبعلم فیل، گریجویشن تقریب منسوخ
یہ سب کے لیے ایک سبق، طلبا کے تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا، انتظامیہ
ٹیکساس (شوریٰ نیوز)امریکا، ہائی اسکول کے 28 طالبعلم فیل، گریجویشن تقریب منسوخ،سکول انتظامیہ کے مطابق یہ سب کے لیے ایک سبق، طلبا کے تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہو گا،امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول کو گریجویشن تقریب ملتوی کرنی پڑی جب انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ اسکول کے 33 میں سے محض 5 طالبعلم ہی گریجویشن مکمل کرسکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارلن ہائی اسکول نے اعلان کیا کہ ہائی اسکول کی گریجویشن جون کے لیے دوبارہ شیڈول کی جائے گی، ہائی اسکول کی جانب سے گریجویشن ملتوی کرنے کا فیصلہ طلبا کو گریجویشن کے لیے ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید وقت فراہم کرے گا۔انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے اور کہا کہ ہمارا ضلع اس دھچکے سے آگے بڑھے گا، یہ سب کے لیے ایک سبق ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام طلبا نے تمام تقاضوں کو پورا کیا ہے۔