انتہا پسند ہندوؤں کی اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر پر تیز میوزک چلانے کی دھمکی

0 769

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاپسند ہندوؤں نے مسجد کے عین سامنے والے گھر پر لاؤڈ اسپیکر نصب کرکے اذان کے وقت تیز میں میوزک چلانے کی دھمکی دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں حجاب پر پابندی کے بعد اب مسلمانوں کو مساجد سے اذان دینے سے بھی روکا جا رہا ہے اور یہ سب اس وقت کیا جا رہا ہے جب الیکشن کا زمانہ ہے اور مودی سرکار کو ہندو ووٹرز کی حمایت درکار ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسجد کی انتظامیہ کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے روک دیا اور اس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر پر میوزک چلانے کی دھمکی دیدی۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو مسجد سے بلند آواز میں اذان ہونے کی صورت میں لاؤڈ اسپیکر سے تیز آواز میں میوزک چلانے کی دھمکی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ شخص اس گھر کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے جہاں لاؤڈ اسپیکر نصب کیے گئے تھے۔

اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ضلع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر انتہا پسند ہندؤں کی جانب سے ایک گھر پر نصب لاؤڈ اسپیکر کو اتار دیا لیکن کسی انتہا پسند کو گرفتار نہیں بلکہ الٹا مسجد انتظامیہ کو فی الحال اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے روک دیا۔

مودی سرکار کے بھارت میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے اور مذہبی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.