اسرائیل کے ٹی وی چینل کے مطابق غزہ پٹی پر اسرائیل کے 9 ماہ کے مسلسل حملوں کے بعد بغیر کسی نتیجے اور فائدہ کے، تل ابیب اپنی افواج کی فراہمی اور تحفظ کے بحران میں مزید دھنستا جا رہا ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج میں معذور افراد کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں 8663 زخمی بھی شامل ہیں، 7 اکتوبر کے بعد 35 فیصد اسرائیلی فوجیوں کا دماغی اور 21 فیصد جسمانی زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 20 ہزار نئے زخمیوں کے مسئلے کو درج کیا ہے،ہر ماہ ایک ہزار سے زائد نئے زخمی مرد و خواتین کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں 95 فیصد مرد ہیں اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد فوجی ریزرو ہیں۔