سعودی عرب ،پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح

افتتاحی تقریب کا انعقادایف ایم دی ایم بی سی لاؤڈ کی جانب سے کیا گیا

0 100

ریاض (شوریٰ نیوز)سعودی عرب ،پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح، افتتاحی تقریب کا انعقادایف ایم دی ایم بی سی لاؤڈ کی جانب سے کیا گیا ،سعودی عرب کے شہر ریاض میں پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ ایک تقریب میں سعودی عرب کے پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں لائیو میوزک اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ انگریزی ریڈیو اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقادایف ایم دی ایم بی سی لاؤڈ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مشہور شخصیات سمیت انفلونسرز نے بھی شرکت کی۔ ایم بی سی لاؤڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، ہمارے پاس انگریزی بولنے والے بہت سے سعودی نوجوان ہیں اس کے علاوہ نئی ملازمت کیلئے غیر ملکی نوجوان بھی آرہے ہیں جو نئے شعبوں میں نئے ساتھیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔شروع کیا جانے والا ایف ایم انگریزی بولنے والے نوجوانوں اور افراد کیلئے مختلف پروگرام پیش کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نشر ہونے والا پہلا اسٹیشن نہیں ہے اس سے قبل سعودی آرامکو نے 1957 میں مشرقی ریجن میں اپنے اسٹیشن شروع کیے تھے جس میں انگریزی زبان کی پیشکش بھی شامل تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.