بھارت جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر کو گوانتاناموبےبنا رہا ہے، محبوبہ مفتی

بے جے پی یہ نہ سمجھے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مسائل حل ہو جائیں گے

0 71

سری نگر(شوریٰ نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر کو گوانتاناموبےبنا رہا ہے،بے جے پی یہ نہ سمجھے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے مسائل حل ہو جائیں گے، اب چین بھی مسئلہ کشمیر میں داخل ہو گیا ہے،جی ٹوئنٹی اجلاس کیلئے کشمیر کو بدنام زمانہ امریکی فوجی جیل ’گوانتاناموبے‘ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بے جے پی) کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ اگر آج آپ کشمیر میں نکل کر دیکھیں تو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر آپ کو ایک اوپن ائیر جیل محسوس ہوگا جبکہ اس وقت تو اسے گوانتاناموبے جیل بنا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.