صیہونی حملے میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی انتقال کرگئی

0 143

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر صیہونی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی انتقال کرگئی۔

 

گزشتہ ہفتے غزہ میں رفح کے علاقے میں ہونے والے صیہونی حملے کے نتیجے میں حاملہ خاتون سبرین السکنی، ان کے شوہر اور 3 سالہ بیٹی شہید ہوگئے تھے۔

 

ڈاکٹروں نے ہنگامی آپریشن کرکے سبرین السکنی کی بیٹی کو بچا لیا تھا اور نومولود بچی کا نام ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھا گیا تھا۔

 

بچی کا خیال رکھنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلو گرام تھا اور یہ کہ اس کی حالت بہتر ہورہی تھی۔

 

تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نومولود بچی گزشتہ روز  انتقال کرگئی اور اسے اس کی والدہ کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

 

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 34 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے اور 9 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.