کیف(شوریٰ نیوز) یوکرین کے چیف جسٹس رشوت کے الزام میں گرفتار،یوکرین کے اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کردی گئی تفصیلات کے مطابقیوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو رشوت لینےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر 27 لاکھ ڈالر رشوت لینےکا الزام ہے۔یوکرین کے اینٹی کرپشن پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے چیف جسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لینے سے قبل نوٹس نہیں دیا گیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی سپریم کورٹ کے سربراہ چیف جسٹس ویسوولود نیازیف ہیں جن سے اس خبر کے حوالے سے کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہوسکا۔یوکرینی سپریم کورٹ کی پریس سروس نے سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں کہا ہےکہ اس حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔