جنوبی کوریا فوج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کادورہ ابوظہبی و مسقط

چیف آف دی اسٹاف نے یو اے ای میں تعینات جنوبی کوریا کے ایک فوجی دستے کا معائنہ بھی کیا

0 57

ابوظہبی (شوریٰ نیوز)جنوبی کوریا کی فوج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کیوم کادورہ ابوظہبی و مسقط، یواے ای اور عمان کے چیف آف دی اسٹاف سے ملاقات ،دفاعی صنعتوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بات چیت ، جنوبی کوریا کے چیف آف دی اسٹاف نے متحدہ عرب امارات میں تعینات جنوبی کوریا کے ایک فوجی دستے کا معائنہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ابوظہبی اور مسقط کا دورہ کیا اس دوران اُن کی ملاقات یواے ای کے چیف آف دی اسٹاف احمد بن طحنون آل نھیان اورعمان کے چیف آف دی اسٹاف سے سے ہوئی دونوں ممالک کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات اُٹھانے پر غور کیا گیا غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا فوج کے جنرل نے خلیج عدن میں جاری فوجی مشقوں میں شامل اپنے فوجی دستوں کا معائنہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.