پوپ فرانسس کا سوڈان میں فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ

بدقسمتی سے سوڈان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے،مسیحی رہنما کا سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب سے خطاب

0 81

لندن(شوریٰ نیوز)پوپ فرانسس کا سوڈان میں فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ، بدقسمتی سے سوڈان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے،مسیحی رہنما کا سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے سوڈان کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔پوپ فرانسس نے متحارب فوجی دھڑوں سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعائیہ تقریب میں پوپ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سوڈان میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔انہوں نے کہا کہ متحارب فوجی دھڑے تشدد بند کرکے بات چیت کریں۔واضح رہے کہ سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ کے واقعات جاری رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.